گلشن حدید میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
علامتی تصویر۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہری نے بینک سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کیش نکلوایا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق رقم لیکر نکلا تو ایک شخص گاڑی کےقریب آیا اور جان بوجھ کر جیب سے ایک لاکھ روپے گرائے۔
مقدمے کے متن کے مطابق زمین پر گرنے والی رقم ایک دوسرا شخص اٹھا کر فرار ہوگیا، رقم کے مالک نے ملزم کو پکڑنے کیلئے شور مچایا۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے شہری کی مدد کی اور اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر ملزم کا پیچھا کیا، ملزم کا تعاقب کیا تو اسی دوران ایک گاڑی نے مجھے روکا، جس میں دو افراد سوار تھے۔
مقدمے کے متن کے مطابق میری گاڑی میں سوار شخص اور رقم لیکر فرار ہونے والا سب ساتھی تھے، مجھے لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق بینک میں موجود ایک ملزم کی سی سی ٹی وی کی مدد سے تصویر حاصل کرلی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔