Jang News:
2025-08-04@21:33:55 GMT
کوئٹہ میں لے پالک نے جائیداد کیلئے 2 بھائیوں کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکی روڈ پر لے پالک شخص نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6 ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر میں دفنا دیا تھا، دونوں بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم عدنان کو مقتول بھائیوں نے لے پالک کے طور پر پالا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھائیوں کو
پڑھیں:
پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہدا نے فرض نبھاتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرکے تاریخ میں اپنا مقام امر کیا، ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہر لمحہ پولیس کے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہدا کی تکریم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔