پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 2اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں ہسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے لاش کوہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔فائرنگ کے ایک اورواقعہ میں سوات کے علاقے فضاگٹ میں پولیس انسپکٹر کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس سپاہی جاں بحق اور دیگر تین اہلکار زخمی ہوگئے۔سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم اشتہاری احمدزیب کے گھر پر چھاپا مار کارروائی اور گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم احمد زیب نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس سپاہی نیاز محمد شہید اور اے ایس آئی امجد اقبال سمیت دو اہلکار سرفراز اور حسین احمد زخمی ہوگئے۔زخمی اور جاں بحق کانسٹیبل کو سینٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن جاری ہے۔پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے اشتہاری احمد زیب کو ہلاک کردیا ہے۔

سوات پولیس کے ترجمان کاکہناہے کہ پولیس نے فضاگٹ میں 3 ماہ قبل پولیس انسپکٹر رحیم خان کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا۔یاد رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے2 پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

شہید اہلکاروں کی شناخت شاہد اور امان کے نام سے ہوئی تھی۔تحصیل سالار زئی کے علاقے چوترہ میں پیش آیاتھاجہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار 40 سالہ ملک ریحان آف متہ شاہ کو قتل کردیا تھا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس اہلکار فائرنگ سے پولیس نے کے دوران

پڑھیں:

ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکارمعطل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • غزہ: سنگین غذائی قلت کے بعد برستے بارود نے ماحولیاتی بحران پیدا کردیا، مٹی اور پانی زہریلے ہوگئے
  • پاک فوج کے بہادر سپوت وطن پر قربان، میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے
  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکارمعطل
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار