وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافہ، کابینہ نے سمری کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہ میں 188 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل وفاقی وزر 2 لاکھ اور وزیر مملکت ایک لاکھ 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور وفاقی وزرا کی تعداد کم کرنے کی تجویز
نئے بل کے مطابق وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی منظوری فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ میں توسیع کی 3 وجوہات سامنے آگئیں
اپوزیشن جماعتوں نے میڈیا پر تنخواہوں میں اضافہ کی مخالفت کی تھی، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے 67 اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کا تحریری طور پر مطالبہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تنخواہوں میں اضافہ سمری منظور وزرائے مملکت وفاقی کابینہ وفاقی وزرا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں اضافہ وزرائے مملکت وفاقی کابینہ وفاقی وزرا وی نیوز کی تنخواہوں میں وفاقی کابینہ وزرائے مملکت وفاقی وزرا کی منظوری کی تنخواہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، معاشی استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزراء نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور مجموعی انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان کی ہمہ جہت ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری بھی شریک تھے۔