وزیراعظم کا ارتھ آور پر پیغام: پوری قوم آج رات 8:30 بجے لائٹیں بند کرے، ماحولیاتی شعور اجاگر کریں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک تمام پاکستانی ایک ہو کر ماحولیاتی تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج، 22 مارچ کو رات 8 بجکر 30 منٹ پر تمام شہری اپنے گھروں اور کاروباری مراکز کی لائٹیں بند کریں اور شعور و آگاہی کی مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور کی اس علامتی مشق کا مقصد افراد، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کو ماحول دوست، پائیدار طرزِ زندگی اپنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیدار کرنا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ ماحولیاتی بہتری کے لئے اجتماعی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے بہتر اور محفوظ پاکستان یقینی بنایا جا سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔
انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔
پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔