ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔

الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اے آر رحمان کون ہیں اور ان کا مزاج کیسا ہے۔

گلوکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھی گلوکار کمار سانو سے بھی مشورہ کیا، جنہوں نے بھی اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ کمار سانو نے کہا کہ “خدا ہی جانتا ہے کہ یہ موسیقار کون ہے، میں نے کبھی اس کے گانے نہیں سنے!”

یہ دلچسپ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اے آر رحمان کا شمار دنیا کے سب سے کامیاب اور مشہور موسیقاروں میں ہوتا ہے، اور ان کے گانے بالی وڈ سمیت ہالی وڈ میں بھی مقبول ہو چکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے آر رحمان انہوں نے

پڑھیں:

رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا: اسد قیصر

اسد قیصر—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی نے بنائے تھے، رانا ثناء اللّٰہ کے کیسز پر بانیٔ پی ٹی آئی نے کابینہ میں ناراضگی ظاہر کی تھی، رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ کسی کے خلاف سیاسی انتقام کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونا چاہئیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیں گے، ملک میں آئین کی بالادستی ہو، تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں کام کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام میں مسلم لیگ عملاً ختم ہو چکی ہے، دھڑے بندی کسی ایک پارٹی میں نہیں ہوتی، بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے بالکل آ رہے ہیں، وہ والد سے ملنے آ رہے ہیں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ بیٹوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی جو ہدایت دیں گے، جو فیصلہ کریں گے وہ ہو گا، مشال یوسفزئی کو بانیٔ پی ٹی آئی کی منظوری سے ٹکٹ ملا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اختیار ہے طاقت ہے ان سے بات ہو سکتی ہے، حکومت کا بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن بااختیار ہو، شفاف انتخابات کرائے اور عوامی نمائندے حکومت میں آئیں۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر میں نے اس وقت کے وزیرِ اعظم کو فون کیا، عرفان صدیقی کی گرفتاری کا اس وقت کے وزیرِ اعظم کو علم نہیں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ڈرون حملے نہیں ہوئے، امن و امان کا مسئلہ نہیں تھا، افغانستان کے ساتھ تجارتی کوریڈور کھولے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی تحریک صرف ایک دن کے احتجاج میں بدل چکی، عرفان صدیقی
  • لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا
  • علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • خوبصورتی کے راز پر اداکارائیں کیوں خاموش رہتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کا انکشاف
  • رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس غلط بنیاد پر بنا تھا: اسد قیصر
  • بھارت بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر حکومت کی خاموشی ناقابل قبول ہے، الکا لامبا
  • عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حذیفہ رحمان
  • عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
  • عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
  • فواد خان کی گلوکاری کی دنیا میں شاندار واپسی