سرکاری اشتہارات پالیسی کی خلاف ورزی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن!
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سرکاری اشتہارات پالیسی کے مطابق سرکاری فنڈز سے جاری اشتہارات میں کسی سیاسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی مواد شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ سرکاری اشتہارات صرف… pic.
— PTI (@PTIofficial) March 22, 2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن!
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اشتہارات صرف عوامی مفاد اور آگاہی کے لیے مختص ہیں، پالیسی کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری انفارمیشن ارشد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پالیسی کی خلاف ورزی پر سرکاری اشتہارات خیبر پختونخوا وزیر اعلی
پڑھیں:
کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔