اسٹاک مارکیٹ میں ہزاروں پوائنٹس کی بدترین مندی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 مارچ 2025ء ) اسٹاک مارکیٹ میں ہزاروں پوائنٹس کی بدترین مندی، حکومتی دعووں اور اعلانات کے باوجود بجلی سستی نہ ہونے کا نتیجہ، کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 3 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے نرخوں اور پراپرٹی ٹیکسز میں کمی نہ کیے جانے کے خدشات کی وجہ سے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہل کر رہ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، شدید مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا، کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2002 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔(جاری ہے)
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی
پڑھیں:
ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3980 ڈالر فی اونس ہوگئی۔