اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ؛ عدالت نے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے بابر اعوان سے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس ہوا تھا کچھ جوابات آگئے ہیں، دو فریقین جیل سپرٹنڈنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کا جواب تاحال نہیں آیا۔
قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی سینیٹ کا اجلاس تو نہیں ہے نا؟
بابر اعوان نے بتایا کہ نہیں اجلاس تو نہیں لیکن سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جس کمیٹی کا اجلاس ہے اس نے بھی کہا کہ پیش کریں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے بعد کی تاریخ رکھ دیتے ہیں تب تک آپ آئندہ سینیٹ اجلاس کی تاریخ پتہ کر لیں۔
عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان قائم مقام چیف جسٹس بابر اعوان
پڑھیں:
عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ ، سابق چیف جسٹس کوگرفتار کرلیا گیا
بنگلہ دیش کی عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ سامنے آ گیا، سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس نے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اے بی ایم خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں۔۔
ان پر مقدمہ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے درج کرایا، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔
کیس کی حساس نوعیت اور سابق اعلیٰ عدالتی عہدے دار کی گرفتاری کے باعث بنگلہ دیش میں قانونی و سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
یاد رہےکہ سابق چیف جسٹس بنگلادیش خیرالحق کے خلاف بغاوت اور فراڈ سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔