آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی والدہ گزشتہ شب قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے افسران اور جنرل عاصم منیر کے خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اس حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا ہے‘، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، سپیکر نے کہا کہ ’والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے‘۔ اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ’والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے‘۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی جب کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ ’اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں‘۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنرل عاصم منیر کی والدہ عاصم منیر اور ان کے کا اظہار کیا کے انتقال پر خاندان کے صبر جمیل کہا کہ
پڑھیں:
پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔