سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2025ء) سعودی عرب والے عید سے قبل طوفانی بارشوں کیلئے تیار ہو جائیں، مملکت کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے بیشترعلاقوں میں 28 مارچ تک شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں ۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کریں۔ شہری دفاع کا کہناتھاکہ موسمی تبدیلی کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کیلئے سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھی جائے۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال باحہ، عسیر اور جازان ریجن میں بھی متوقع ہے، نجران ریجن میں درمیانے درجے جبکہ مدینہ ریجن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔
منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔
یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نہ بھارت اور نہ ہی جنوبی افریقہ نے آج تک کسی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس لیے جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوگا، کرکٹ دنیا کو ایک نئی چیمپئن ٹیم ملے گی۔
شائقین کی بڑی تعداد اس اہم مقابلے کے منتظر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم مزید مداخلت نہیں کرے گا تاکہ ورلڈ کپ کا فیصلہ آج ہی ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں