منفی پروپیگنڈہ، علیمہ خان آج دوبارہ جے آئی ٹی طلب، کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خلاف آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ طلبی پر علیمہ خان پیش نہیں ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان سمیت 17 افراد کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا تھا، صرف سینیٹرعون عباس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی کی پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس آج سماعت کرینگے۔
مزید برآں کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاستی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا کیس میں صحافی فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے ملزم سے استفسار کیا آپ کو مارا تو نہیں ، ہراساں تو نہیں کیا جارہا، عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبیہہ کی کسی کو تنگ کیا تو آپ کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان جے آئی ٹی
پڑھیں:
علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے
نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔