برسلز/ غزہ: یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات حدجا لحبیب نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طبی عملے، ایمبولینسوں اور اسپتالوں پر بمباری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حدجا لحبیب کا کہنا تھا کہ، "یہ حملے ان امدادی کارکنوں کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جو شدید حالات میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انسانیت سوز امدادی سرگرمیاں ہر حال میں جاری رہنی چاہئیں، اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری ہونی چاہیے۔"

الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد شہید ہوگئے۔

دوسری جانب، فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کا کہنا ہے کہ ان کے نو امدادی کارکن تیسرے روز سے لاپتا ہیں۔ یہ اہلکار رفح میں ریسکیو مشن کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

اسرائیلی حملوں پر یورپی یونین کے ردعمل کے بعد عالمی برادری پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت مؤقف اپنائے۔

غزہ میں جاری بمباری، اسپتالوں پر حملے، اور امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں نے اسرائیل کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 236 فلسطینی شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مغربی علاقے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 68 ہزار 858 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 664 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بچوں سمیت 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

ادھر لبنان میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک کار کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے۔

عالمی مبصرین کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں سیز فائر معاہدے کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • اعلیٰ عہدیدار اسرائیلی فوجی کی لاش تل ابیب کے سپرد کر دی گئی
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • جرمن چانسلر  کی ترکی کو یورپی یونین کا حصہ بنانے کی خواہش
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں