اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹوکیس  کی سماعت بار بار ملتوی کرنے پر عدالت سے وجوہات بتانے کی درخواست دائر کردی گئی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سلمان صفدر، قوسین مفتی اور ارشد تبریز نے درخواست دائر کی،توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت اور وہین بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت اچانک منسوخ کردی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11میں ہوئی،27فروری،11مارچ کو بھی توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت منسوخ یا ملتوی کردی گئی،بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیرسماعت ملتوی یا منسوخ کرنا سنجیدہ تحفظات پیدا کررہا ہے،سماعت بغیرقانونی وجہ کے منسوخ یا ملتوی نہیں کی جا سکتی،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ملزم کی حاضری کو دیکھنا ضروری ہے15روز سے زائد ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، عدالت تسلسل کے ساتھ سماعت موخر یا ملتوی نہ کرے اور باقاعدہ وجوہات بتائے۔

چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تعیناتی میں تاخیر پر وزیراعظم اور صدر کو نوٹس جاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر

عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی راہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔ عمر ایوب، شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں، علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے، رجسٹرار آفس نے کل کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: کیس میں نئی پیش رفت
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے منظور
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
  • بانی پی ٹی آئی اور جیل میں ملاقاتیں کرنے والے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • کے پی: بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے کی درخواست، وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس کل سماعت کے لیے مقرر
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر