عالمی برادری ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر نظر بند کرنے پر بھارت کا محاسبہ کرے، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے اور غیر قانونی نظربندیوں کو طول دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر نظربند کرنے اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت قیادت سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری سیاسی قیدیوں کی نظربندی کو غیر قانونی اور قابض حکام کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے اور غیر قانونی نظربندیوں کو طول دے رہی ہے۔ حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوتوا حکومت عدالتی احکامات کے باوجود کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ آزادی کے لئے ان کے عزم کو توڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے، ہراساں کرنا اور دیگر مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے جو اپنی تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
نظربند کشمیریوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، نعیم خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالاحد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ، عبدالعزیز بٹ، محمد یوسف فلاحی، فردوس احمد شاہ، سعد اللہ پرے، غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، ظہور احمد بٹ، عمر عادل ڈار، سلیم نناجی، محمد یاسین بٹ، ایڈووکیٹ زاہد علی، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر، دائود زرگر، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور محمد احسن انتو شامل ہیں۔ ان لوگوں کو 5 اگست 2019ء سے پہلے یا اس کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس رہی ہے
پڑھیں:
میٹرک بورڈ ملتان کے نتائج میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن
محنت اور لگن ہو تو کم وسائل میں بھی بہترین نتائج دیے جا سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔
ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔
محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔