کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 27 رمضان المبارک جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا جبکہ پاکستان کی مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کی جانب سے یوم القدس کی آمد کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے صدر آئی ایس او کراچی سروش رضا زیدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری، رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا عقیل موسیٰ، سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم، صدر مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان علامہ نثار قلندری، نائب صدر جعفریہ الائنس علامہ باقر حسین زیدی، جنرل سیکرٹری جعفریہ الائنس شبر رضا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 27 رمضان المبارک جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا جبکہ پاکستان کی مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، مظلومین فلسطین آج فتح کے نزدیک تر ہیں اور اسرائیل بربادی کے دہانے پر ہے، فلسطینی مقاومتی فورسز نے ثابت کردیا کہ مزاحمت میں عزت، وقار اور کامیابی ہے، فلسطینیوں کی فتح ملت اسلامیہ کی فتح ہے، آج اگر مسئلہ فلسطین زندہ ہے تو اس کے پیچھے امام خمینیؒ، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید سید حسن  نصراللہ، شہید یحییٰ سنوار اور بیشمار مجاہدین کا بنیادی کردار ہے کہ جنہوں نے اپنے خون سے اس مقاومتی تحریک کو زندہ رکھا، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلمان قبلہ اول کو غاصب صیہونی ریاست سے آزاد دیکھیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات کے باعث یوم القدس کی ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو پچھلے سالوں میں بہترین انداز میں سرانجام دیا گیا ہے، ہم امید کرتے  ہیں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومتی انتظامیہ یوم القدس کی ریلی کے روٹ پر سیکورٹی سمیت دیگر اقدامات کرے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم القدس

پڑھیں:

سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے، دنیا میں انسانی حقوق کا احترام اور برابری یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر میں سماجی تحفظ کے بہترین پروگرام کے طور پر سراہا گیا، ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پانی سب کا بنیاد حق ہے، پاکستان کو سرحد پار سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے خطرے کا سامنا ہے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، کروڑوں پاکستانیوں کو پانی سے محروم کرنے کے اقدامات کامیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ دوحہ اعلامیے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے برابری، احترام اور ہمدردی کے اصولوں کے گرد اکٹھا ہونا پڑے گا، ہر بچے کو تعلیم اور ہر ماں کو صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی اور بڑے پیمانے پر قحط کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا۔ عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہیے کہ حالیہ جنگ بندی مستقل امن اور انصاف پر منتج ہو۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام کا مسئلہ ایک سکے کے دو رُخ ہیں، ان تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترقی سماجی انصاف صدر آصف علی زرداری قطر

متعلقہ مضامین