عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنےکےلیے متفرق درخواست دائرکردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا مگرمرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔
بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سزا معطلی کی درخواست
پڑھیں:
میڈیا ٹاک اور ٹی وی چینلز پر پابندی،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ری شیڈول
ملک اشرف : لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر ،میڈیا ٹاک پر ٹی وی چینلز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کو بغیر کارروائی ری شیڈول کردیا گیا ۔
جسٹس شمش محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، لیکن ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا ، تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مارچ دوہزار تئیس کو درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے