سلمان خان نے برسوں بعد سنجے دت کیساتھ فلم کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری کے منا بھائی سنجے دت کیساتھ برسوں بعد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا۔
سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’سکندر‘ کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں۔
سلمان نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک دلچسپ پراجیکٹ ہوگا اور نیکسٹ لیول کی فلم کو جو شائقین کو بےحد متاثر کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات بتانے سے گریز کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)
سلمان نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے ابھی تک اس فلم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ پائپ لائن میں ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان فلم سکندر میں پہلی مرتبہ جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں جو ان سے عمر میں 31 برس چھوٹی ہیں۔ یہ فلم عید الفطر کے موقع پر 30 مارچ 2025 کو ریلیز ہوگی جس کی بکنگ جاری ہے اور اس فلم کے پہلے دن کے ہی 1 کروڑ سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے لیڈ کرنے کی بات غلط ہے، سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی مزید 8مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلا سماعت میں شامل ہو سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،بند کمرہ ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہئے۔
خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف ابھی 8سے 9مقدمات زیرسماعت ہیں،شاہ محمود قریشی مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں،یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں،یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کولیڈ کرنے جارہے ہیں،شاہ محمود قریشی کا عہدہ قائم ہے۔
مزید :