سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے آج  ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو  عید کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ 

صدر شوکت مرزیوئیف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان  محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ 

ملکہ کوہسار میں عید کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہء ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں پاکستان-ازبکستان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اہم شعبوں میں  دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کے حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی طور پر شناخت کیے گئے اہداف کا ایک "روڈ میپ" وضع کیا گیا ہے۔

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز؛ اہم پاکستانی کھلاڑی سیریز سے باہر

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا آئندہ دورہء ازبکستان ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے صدر شوکت مرزیوئیف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ازبکستان کے کے لیے

پڑھیں:

مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-8
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرف زیدی کوغیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ’’مشرف زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا’’ خوش آمدید، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو نشریات اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • بھارتی فضائی حدودکی پابندی سےپاکستان سےبراہ راست فضائی رابطوں میں تاخیرکاسامنا ہے،ہائی کمشنربنگلادیش
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات