حماس جنگ بندی اور امریکی سمیت 5 یرغمالی رہا کرنے پر رضامند
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی کی تجویز کے تحت امریکا اور اسرائیل کے ایڈن الیگزینڈر سمیت 5 یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے رہنما خلیل الحیا نے 2روز قبل پیش کی گئی تجویز کی منظوری کے بعد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے ہفتے کی شب کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے ثالثوں کو امریکاہ کے ساتھ مکمل تعاون کے ساتھ جوابی تجویز سے آگاہ کر دیا ہے۔
حماس کے رہنما نے گروپ نے غزہ میں شہری انتظامیہ کی نگرانی کے لیے ماہرین کی ایک آزاد تنظیم تشکیل دینے کے منصوبے کو قبول کرلیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حماس غیر مسلح نہیں ہوگی۔
کوئی نقل مکانی نہیں ہوگی، حماس رہنماالحیا نے کہا کہ ہم کبھی بھی اپنے لوگوں کی بے عزتی اور توہین کو قبول نہیں کریں گے لہذا کوئی جلاوطنی یا نقل مکانی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینیوں کے حق خودارادیت پر زور
انہوں نے کہا کہ جہاں تک مزاحمت کے ہتھیاروں کا تعلق ہے وہ ایک ریڈ لائن ہے جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے منسلک ہے۔
یہ تجویز اسی طرح کی ہے جو کئی ہفتے قبل امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے پیش کی تھی۔ سی این این کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی اضافی لاشوں کی رہائی بھی شامل ہے یا نہیں۔
اسرائیل کے خیال میں 24 یرغمالی اب بھی زندہ ہیںجنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل نے 25 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو وصول کیا ہے جبکہ اسے 4 یرغمالی کی لاشیں ملی ہیں۔
گیا ہے۔ اسرائیل اب تک 1135 قیدیوں کو رہا کر چکا ہے۔
اس تجویز میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی شرائط میں توسیع کی گئی ہے جس میں غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔ اصل جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 18 جنوری کو شروع ہوا اور یکم مارچ کو ختم ہوا۔
اس تجویز کے دوسرے مرحلے میں لڑائی کو مستقل طور پر روکنے اور اسرائیلی فوج کو غزہ سے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق باقی یرغمالیوں کی واپسی اور فلسطینی انکلیو کو مکمل طور پر غیر فوجی بھی بنانا بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی مذمت، اقوام متحدہ کا امداد کی فراہمی بحال کرنے پر زور
جب پہلے مرحلے کا معاہدہ یکم مارچ کو ختم ہوا تو اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ حملے کیے اور علاقے میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مکمل ناکہ بندی کر دی تھی۔
غزہ کی حماد کے زیر انتظام وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے فلسطینی علاقے میں 921 افراد مارے جاچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ میں غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 50 ہزار 82 فلسطینیوں کی شہادت اور ایک لاکھ 13 ہزار 408 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل حماس حماس یرغمالی رہا کرنے پر راضی غزہ جنگ بندی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل حماس یرغمالی رہا کرنے پر راضی
پڑھیں:
بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف ۔ فوٹو فائلوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اگر ہمارے شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے، اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان تیار ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، جو بی ایل اے کر رہی ہے، جو افغانستان سے ہورہا ہے اس میں بھارت کا ملوث ہونا نظر آتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بطور ریاست بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کی، دہشت گردی کے باعث کینیڈا نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا، سب سے بڑی زندہ گواہی ہمارے پاس کلبھوشن بیٹھا ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں، ہمارے پاس زندہ گواہی یہاں کلبھوشن جادیو بیٹھا ہے، بی ایل اے کھلم کھلا بھارت کے ساتھ اپنے تانے بانے ڈکلیئر کرتی ہے۔
عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو بھارت میں پشت پناہی حاصل ہے، ہم کسی پریشر میں آنے والے نہیں ہیں، انھوں نے ہماری ایئراسپیس کی خلاف ورزی کی، ہم نے اپنی ایئر اسپیس کا دفاع کیا، ایک کم درجے کی لڑائی بھارت پاکستان کے ساتھ لڑ رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے، کسی اور ملک میں ایسا سرٹیفائید دہشت گرد حکمران نہیں، ایسا تو نہیں کہ وہ اس کے ذریعے سیاسی مقاصد یا پاکستان کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کی مذمت کی، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے لیڈرز بھارت میں ہیں، وہ پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کر رہے ہیں، پاکستان دنیا کے ہر کونے میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلو میٹر اندر ہوا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام اپنی سر زمین کے ذرے ذرے کا دفاع کریں گے، ملک کی حفاظت کے لیے کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، دو دن سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اس نےکوئی اور شکل اختیار کی تو بھارت کو بھی پتا لگ جائےگا ہم کس طرح جواب دیں گے۔