عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے لواحقین کا خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسلام آباد:
عید ہو یا جنگ، پاک فوج کے بہادر سپوت ہمیشہ وطن کی خدمت کو تیار رہتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے لیے اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑ کر جانیں نچھاور کیں۔
عید پر شہداء کے پیارے انہیں یاد کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کے لیے اپنی خوشیاں قربان کیں۔
شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو عید کے موقع پر یاد کرتے ہوئے نائیک عرفان شہید کے والد نے کہا کہ شہادت ایک بہت بڑی نعمت ہے اور الله نے میرے بیٹے کو اتنا بڑا رتبہ دیا، ہماری عید ادھوری گزرے گی کیوں کہ ہمارا بیٹا نہیں ہے۔
شہید کے بیٹے نے کہا کہ ہمارے بابا بہت اچھے تھے میں ان کو بہت یاد کرتا ہوں، ہر سال عید آتی ہے لیکن اس سال ہماری عید ادھوری گزر رہی ہے۔
سپاہی ندیم عباس شہید کے والد کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میرا بیٹا شہید ہوا اور بیٹے کی شہادت پر مجھے فخر ہے، میں ملک کے محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
شہید کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بہت بہادر تھا اور اس نے موت کو ملک کی خاطر گلے لگایا، الله سب کو ندیم جیسا بیٹا دے۔
سپاہی ندیم عباس شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی بہت اچھا تھا اور پیار کرنے والا تھا۔
سپاہی عامر شہید کی اہلیہ نے کہا کہ اللہ نے میرے شوہر کو شہادت کا عظیم رتبہ عطا کر کے انہیں بلند مقام بخشا، میرے شوہر کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پوری قوم ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن یاد رکھے، پاکستان کی مائیں اور بیٹیاں اپنے پیاروں کی قربانی سے نہیں ہچکچاتیں۔
بیوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج کے بہادر جوانوں پر بہت ناز ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم کسی بھی موقع پر اپنے شہداء اور غازیوں کو نہیں بھولتے۔
شہید کے بیٹے نے کہا کہ جب بھی عید آتی ہے تو مجھے اپنے بابا کی بہت یاد آتی ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے قوم کی خاطر اپنے پیاروں کو اکیلا چھوڑ دیا، جیسے بہادر سپوتوں نے قوم کے لیے قربانیاں دیں، ہمیں بھی ہر لمحہ انہیں یاد رکھنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنے پیاروں پاک فوج کے نے کہا کہ شہید کے
پڑھیں:
خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔