علی امین گنڈاپور کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اعظم سواتی کو ملاقات کی اجازت بھی دی گئی اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعویٰ بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی نے رضامندی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔
پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رانا تنویر
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اعظم سواتی بانی پی ٹی سے ملاقات علی امین
پڑھیں:
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
اسلام آباد:اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔
اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں ہوں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکے۔
عدالت نے اعظم سواتی کے وکلا کو اگلی سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکلا مرتضیٰ طوری اور سہیل سواتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔