صدر مملکت آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری - فوٹو: فائل
صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کرکے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
آج اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔
انہوں نے صدر مملکت کی بیرون ملک منتقلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری صدر مملکت آصف تھا کہ صدر
پڑھیں:
بھارت کا ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے: صدرِ مملکت
صدرِ مملکت آصف علی زرداری---فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔
عید الاضحٰی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔