کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔
ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔
گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔
جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغواء کیا۔
لاہور میں 3 ماہ کے دوران 27 خواتین قتل، 151 سے زیادتی کی گئیپولیس ڈیٹا کے مطابق 3 ماہ میں خواتین کے اغوا کے 11 سو 82 مقدمات درج ہوئے،
ملزمان غیر اخلاقی ویب سائٹ پر دوستی کرکے شہریوں کو پھانستے تھے اور اغواء کرکے ہتھکڑی لگا کر ویڈیوز بھی بناتے تھے، گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے مغویوں کی ہتھکڑی لگی متعدد ویڈیوز بھی ملی ہیں، وہ مغویوں کو کئی گھنٹے کار میں گھماکر اے ٹی ایم کارڈ بھی خالی کرواتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم اور درجنوں بیجز، ہتھکڑی، 8 موبائل فونز ،جعلی بلٹ پروف جیکٹ، متعدد گھڑیاں، جدید ترین بڑی ایل سی ڈی برآمد ہوئی ہیں۔
ملزم بلاول خلجی کے خلاف رحیم یار خان اور کراچی میں 5 مقدمات درج ہیں، جبکہ ملزمان کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار شہریوں کو
پڑھیں:
گوجرانوالہ،بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)بینک لاکرز میں رکھے اصلی سونے کو جعلی سونے میں بدلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ثاقب علی مذکورہ گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، جو بینک عملے کے ساتھ مل کر اصلی سونے کی جگہ نقلی سونا رکھتا رہا۔(جاری ہے)
ایف آئی حکام نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے کروڑوں کا سونا خوردبرد کیا ہے، مجموعی طور پر21 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا خوردبرد کیا گیا ہے۔حکام نے بتایاکہ ملزم کے دیگر 6 ساتھیوں کو ایف آئی اے پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مرکزی ملزم ثاقب علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس پورے معاملے میں گرفتار افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے ،جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں، جو ملزم گزشتہ کئی ہفتوں سے روپوش تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔