کراچی:

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا۔

عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 180 ملکوں پر جوابی ٹیرف کے نفاذ کے اثرات اور سرمایہ کاروں میں خدشات وزیر اعظم کے بجلی کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے زائل ہوگئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1131.

37 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار 938.11 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جو کے ایس ای-100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح ہے۔

تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز کا آغاز ملے جلے رجحان پر ہوا جہاں امریکی صدر کی جانب سے پاکستان سمیت 180 ملکوں پر جوابی ٹیرف کے تجارتی اثرات نے سرمایہ کاروں کو خدشات سے دوچار کردیا، جس سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

کاروباری دن کے ابتدائی سیشن میں انڈیکس ایک لاکھ17ہزار 508 پوائنٹس کی کاروباری سیشن کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اعلان نے مندی کے اثرات زائل کردیے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 28 ارب 21 کروڑ 13 لاکھ57 ہزار روپے سے زائد مالیت کے  42کروڑ 27لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ کے مجموعی سرمائے کی مالیت 14کھرب 37 ارب 20کروڑ 8لاکھ 85ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

مجموعی طور پر 452کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 247کی قیمت میں اضافہ، 154کی قیمت میں کمی جبکہ 51کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟

جنوبی کوریا میں تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی اور کم شرحِ پیدائش کے باعث تدفین اور موت سے متعلق پیشوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کا ہے، جبکہ شرحِ پیدائش دنیا میں سب سے کم سطح پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف

اسی کے نتیجے میں تدفین سے متعلق پیشوں میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ بوسان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں درجنوں طلبا کو تدفین کی تربیت دی جا رہی ہے۔

ملک میں اکیلے رہنے والے افراد کی شرح اب 42 فیصد ہو چکی ہے، جس نے تنہائی میں موتکے واقعات میں اضافہ کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا ترقی یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ خودکشی کی شرح رکھنے والا ملک بھی ہے، جس کے باعث حکومت کو عمر رسیدہ اور اکیلے رہنے والے شہریوں کے لیے سماجی و فلاحی اقدامات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اموات تدفین جنوبی کوریا خودکشی

متعلقہ مضامین

  • حارث رؤف کی سزا میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بعد میں شامل کیے گئے
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی، انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا
  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور