سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنا آپکی ذہنی صحت کیلئے تباہ کن، مگر کیسے ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اگر آپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے کے عادی ہیں تو یہ عادت ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
سوشل میڈیا سے ذہنی وابستگی سے جوان افراد میں ڈپریشن اور انزائٹی جیسے عام دماغی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔یونیورسٹی آف ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں ڈپریشن کے شکار 40 فیصد جوان افراد نے سوشل میڈیا کے بہت زیادہ استعمال رپورٹ کیا۔
ان افراد کے مطابق جب وہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے تو دنیا سے کٹ جانے، مایوسی یا پریشانی جیسے احساسات کا سامنا ہوتا ہے۔ان نوجوانوں کی جانب سے اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے کو بھی رپورٹ کیا گیا جبکہ ڈپریشن کی زیادہ علامات، انزائٹی اور خودکشی کے بارے میں سوچنے جیسے مسائل کو بھی رپورٹ کیا۔محققین نے بتایا کہ کافی عرصے سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال جوان افراد کی ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے اور اس کے باعث ہی ان میں خودکشی کے خیالات کی شرح بڑھ رہی ہے مگر اب تک اس کی وجہ کو مکمل طور پر سمجھا نہیں جاسکا تھا۔اس تحقیق میں 8 سے 20 سال کی عمرکے ایسے 489 مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کا ڈپریشن یا خودکشی سے متعلق رویوں کا علاج ہو رہا تھا۔
محققین نے بتایا کہ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ سوشل میڈیا کو کتنے وقت تک استعمال کرنا مناسب ہے کیونکہ ہر فرد مختلف ہوتا ہے مگر ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر افراد میں یہ عادت اس وقت مسئلہ بن جاتی ہے جب وہ لت کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث روزمرہ کے کام اور سرگرمیاں متاثر ہونے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عادت مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکانٹ بلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے ۔