بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کیجائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994ء سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے اور پیٹرولیم لیوی کے ذریعے سے جو اضافی وصولی کی جارہی ہے، وہ بند کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پنڈی دھرنے، 28 اگست کو تاریخی ہڑتال اور عوامی جدوجہد و مزاحمت میں شریک ہونے والے تمام لوگوں، تاجروں، عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور عوام کے حق کیلئے 7 اپریل کو لاہور میں مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور پُرامن جدوجہد و مزاحمت جاری رکھیں گے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، امیر کراچی منعم ظفر خان، سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، ڈپٹی سیکریٹری کراچی عبد الرزاق خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر عمران شاہد، سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عمران شاہد و دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی قیمتوں میں حافظ نعیم نے کہا کہ کیا جائے
پڑھیں:
جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ صوبائی امیر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبائی قیادت بھی ہمراہ تھی۔ لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں جنہوں نے لانگ مارچ کو روانہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے بلوچستان کے موجودہ حالات کا سوال کریں گے۔ ان سے پوچھیں گے کہ بلوچستان کی معدنیات اور ساحل وسائل پر یہاں کے عوام کا کیوں حق نہیں؟
یہ بھی پڑھیے: سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان
مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام تعلیم، صحت اور روزگار چاہتے ہیں۔ آج کے دن میں ہم بلوچستان سے گزریں گے۔ لورالائی میں جلسہ کیا جائے گا جبکہ کل ڈیرہ غازی خان سے پنجاب میں سفر کا آغاز کریں گے۔ پنجاب کے عوام ہمارے منتظر ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جماعت اسلامی بلوچستان لانگ مارچ مولانا ہدایت الرحمان