Daily Ausaf:
2025-10-16@06:27:24 GMT

وزیر توانائی کا 6 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز میں آئیسکو ،گیپکو اور فیسکو شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں لیسکو، سیپکو ، میپکو کی نجکاری کریں گے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بلوچستان میں 55 ارب روپے سے ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پر منتقل کر رہے ہیں، کیپٹو انڈسٹری کو بجلی فراہمی کے لیے سروس معاہدے کر رہے ہیں جبکہ گڈو اور نندی پور پاور پلانٹس کی نجکاری کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزیر توانائی کر رہے ہیں کی نجکاری

پڑھیں:

صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے؛ غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل سے ہوتے ہوئے اب مصر پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال صدر السیسی نے کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے خود ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

جہاں سے دونوں رہنما شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ثالثوں کی موجودگی میں غزہ جنگ بندی پر فریقین کے کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔

صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوچکا کیوں کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے اور ایک ہی سلسلے کی لڑی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن مذاکرات میں مصری صدر السیسی کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا مصری صدر کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کرے گا۔

امریکی صدر نے نے ایک بار پھر اپنی پالیسی واضح کی کہ اب وقت آگیا کہ فلسطینی تشدد اور تصادم کی راہ چھوڑ کر اپنے عوام کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔ ہم غزہ کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مصری صدر نے بھی اپنے امریکی ہم منصب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی آپ ہی کی وجہ سے ممکن ہوپائی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری
  •  سیکرٹری پاور نے بجلی صارفین کو خوشخبری سنادی
  • نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور
  • نیٹ میٹرنگ کے 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے سے نیشنل گرڈ متاثر ہوسکتی ہے، پاور ڈویژن کا انتباہ
  • سعودی عرب: آرامکو کا توانائی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں توسیع کا اعلان
  • یورپی یونین کا مغربی بالکنز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان
  • چین کے بالائی ڈیم کے خدشات کے باوجود بھارت کا توانائی کا نیا منصوبہ منظرِ عام پر
  • امریکی صدر مصر پہنچ گئے؛ غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے؛ غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان