ہمارا اولین دشمن اسرائیل ہے، لبنانی آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
میدانی دورے کے دوران ملکی فوج سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی فوج کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کا بنیادی ترین دشمن اسرائیل ہے جو ملکی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کیخلاف مسلسل جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے! اسلام ٹائمز۔ دوسری بارڈر رجمنٹ کی کمانڈ کے ساتھ لبنانی علاقے قاع میں واقع "قزحیا بیطار" اور "المشرفہ" نامی عسکری مراکز اور شام کے ساتھ واقع سرحد پر ہرمل کے علاقے میں 9ویں انفنٹری بریگیڈ سے وابستہ یونٹوں میں سے اپنے فیلڈ وزٹ کے دوران، لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے ملکی حفاظت میں لبنانی فوج کے کردار کو برقرار رکھنے اور اس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ملکی سرحدوں پر اپنی ذمہ داری کے دائرے میں فوج کی یونٹوں کو درپیش مشکلات و چیلنجوں کو سنتے ہوئے، لبنانی فوج کے کمانڈر نے تاکید کی کہ لبنانی فوج کی کوششیں براہ راست ملکی سلامتی و استحکام پر اثر انداز ہوتی ہیں اور قومی خودمختاری کو خطرہ یا نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو روکتی ہیں۔
اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانی فوج "ملک کے تمام لوگوں سے تعلق رکھنے والا ایک جامع قومی ادارہ ہے" جنرل روڈولف ہیکل نے کہا کہ میں اسمگلنگ سے نمٹنے میں فوج کے مضبوط عزم و لبنان اور شام کے درمیان واقع سرحدی علاقے میں اس کے مثبت کردار کی تعریف کرتا ہوں۔ جنرل ہیکل نے لبنانی فوج سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ لبنان کا پہلا و بنیادی ترین دشمن اسرائیل ہے جو لبنان کی خودمختاری اور اس کے نہتے شہریوں کی سلامتی کے خلاف مسلسل جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ لبنانی آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج، لبنانی سرزمین میں پیش آنے والے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے چوکس ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لبنانی فوج کے کہ لبنان
پڑھیں:
پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا، پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی جہاں شرکا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔(جاری ہے)
طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔ دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔ وطن عزیز کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا استقبال کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑی ہے، مٹھی بھر دہشتگرد ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کایہ بھی کہناتھا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہاتھا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔