نسیم شاہ نے ینگ کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی۔
انہوں نے یہ کارنامہ کیریئر کے 28 ویں ون ڈے میں انجام دیا،نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ ان کا 50 واں شکار بنے، نسیم کی اب تک بہترین کارکردگی 33 رنزکے عوض 5 وکٹیں ہیں، ان کی اوسط 24.72 جبکہ اکانومی ریٹ 5.
نسیم شاہ نے ٹیل اینڈرز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بار 3 میچز میں 68 رنز اسکور کیے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راشد نسیم کے رومانیہ میںکنکریٹ بلاک توڑنے سمیت مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس سٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔ رومانیہ کے شو میں راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔ تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔ راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔ راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی۔