غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید،بمباری جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید،بمباری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس )غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق 18 مارچ کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 1309 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزار 184 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
الجزیرہ عربی کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں کم ازکم 11 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے کم ازکم 9 افراد خان یونس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔غزہ کے شہری دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کو طبی عملے کے قتل کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جانابدتر ہوگا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں، پیرا میڈکس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں پر حملے کے اثرات بہت سنگین ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا بین الاقوامی برادری یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ ہیلتھ ورکرز اپنے انسانی مشن کی تکمیل بند کر دیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر ان مجرموں کو سزا نہیں دی گئی اور یہ اسرائیلی بے رحمی سے کام کرتے رہے تو وہ فلسطینی آبادی میں مزید جنگی جرائم اور مزید قتل عام کا ارتکاب کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مستقبل میں اس سے بھی بدتر واقعات پیش آنے کا خدشہ ہے، کیونکہ طبی عملے، ایمبولینس اور محکمہ شہری دفاع کے مزید ارکان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور قتل کیا جا سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آبادی برباد ہوچکی ہے اور امدادی کارکن اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دیگر قانونی ادارے اسرائیلی افواج اور مجرموں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو مناسب تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے کیونکہ میں نے جو جیکٹ پہنرکھی ہے وہ میری حفاظت کے لیے ہے جو بین الاقوامی انسانی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت قابل احترام ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا
غزہ میں آج صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
شہداء میں ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہیں جو الشاطی کیمپ میں فضائی حملے کے دوران جاں بحق ہوئے۔ مقامی افراد کے مطابق بمباری میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے، درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور بحری جہاز بھی اس بڑے حملے میں شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے کمیشن کی حالیہ رپورٹ میں اسرائیل کو فلسطینی عوام پر نسل کشی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک 64 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
چین اور قطر نے بھی غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جب کہ قطر نے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے۔
اسرائیل نے غزہ سٹی کے رہائشیوں کے انخلا کے لیے صلاح الدین اسٹریٹ کے ذریعے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی روٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سٹی میں زمینی آپریشن مکمل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
امدادی تنظیموں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملے روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کرے، کیونکہ محض بیانات سے انسانی المیہ نہیں رکے گا۔