نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔
میاں نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے اور لندن قیام کے دوران شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے لیے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی متفقہ حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے، اور آئی سی سی کی جانب سے اس پر آج جواب دیے جانے کی توقع ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں شامل نہ کرنے کا آپشن موجود ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو وہ میچز کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی نے تاحال پاکستان کے خط کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔