نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
نیکٹا کے تحت قائم ہونے والے ادارے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 5واں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا، نفٹیک کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارآمد ہوگا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نیکٹا کی استعداد کار بڑھانے میں نفٹیک مؤثر کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی سیکریٹری داخلہ اور دیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔