عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیر کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لیے۔
مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں کا پہلا راؤنڈ ہی میں سفر ختم ہو گیا تھا۔
مریم ملک، امنہ فیاض اور ثنا بہادر حریف کھلاڑیوں سے مات کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھیں۔ منگل کو کوارٹر فائنلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ فائنلز 10 اپریل کو طے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپین شپ
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی:ایشیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں شرکت کیلئے لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم سنگاپور روانہ ہوگئی۔
اسکواڈ کی قیادت اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں انڈر 8، انڈر 10، انڈر 12، انڈر14 اور انڈر16 کے ایونٹس میں 13ممالک کی 160 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
2 نومبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے 15 ویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں۔
لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ منگل کو چھوا چو کانگ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔