سینیٹر روبینہ خالدکی زیر صدارت بی آئی ایس پی بینظیر کفالت قسط جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سینیٹر روبینہ خالدکی زیر صدارت بی آئی ایس پی بینظیر کفالت قسط جائزہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کی بینظیر کفالت قسط کے اجرا کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سیکرٹری BISP جناب عامر علی احمد کے ہمراہ BISP ہیڈ کوارٹرز میں بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط کے اجرا کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، زونل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد بی آئی ایس پی مستحقین کو کفالت وظائف کی باعزت اور شفاف انداز میں تقسیم کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس کے دوران چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اعلان کیا کہ وہ ادائیگی کیمپس کے انتظامات کی نگرانی کے لیے ذاتی طور پرملک کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کریں گی۔ انہوں نے تمام زونل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین کیلئے دستیاب تمام تر سہولیات اور انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں تقسیم کے عمل کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، چیئرپرسن نے بی آئی ایس پی حکام کو ہدایت کی کہ وہ عملے کے حقوق کا تحفظ کریں، تمام کیمپ سائٹس پر بینک ایجنٹوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں، اور کسی بھی مسئلے کو فوری اور مثر طریقے سے حل کریں۔ انہوں نے تقسیم کے مرحلے کے دوران ہموار اور بلاتعطل کارروائیوں کی ضمانت کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سیکرٹری بی آئی ایس پی جناب عامر علی احمد نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ مانیٹرنگ رپورٹس جمع کرائیں گے، مانیٹرنگ پلان شیئر کریں گے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) پر سختی سے عمل کریں گے۔ انہوں نے کیمپ سائٹس پر ضروری سہولیات بالخصوص مستحقین کے لیے پینے کے صاف پانی کی دستیابی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ڈی جی کیش ٹرانسفرز جناب انعام الرحمن ملک نے مجموعی انتظامات اور آئندہ قسط کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ زونل ڈائریکٹر جنرلز نے اپنے اپنے علاقوں میں تیاریوں کے بارے میں اپڈیٹس بھی شیئر کیں اور علاقے کے مخصوص مسائل اور حل پر تبادلہخیالکیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر روبینہ بی آئی ایس پی بینظیر کفالت
پڑھیں:
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام انتظامات بروقت اور مکمل ہوں۔(جاری ہے)
محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بری امامؒ کا عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سال اس روحانی اجتماع کو شایان شان، منظم اور پرامن انداز میں منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور روحانی ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور عرس کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔