وزیراعلیٰ سندھ نے تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میڈی کیئر اسپتال پہنچے، انکے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی موجود تھے۔
اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تاج حیدر کا جسد خاکی خود مسجد یثرب منتقل کیا۔
انکا کہنا تھا کہ کل تاج حیدر کی نماز جنازہ ایک بجکر 30 منٹ پر مسجد یثرب میں ادا کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا
پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے.فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے.اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے. فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں .اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔