میرپور خاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل افراد کا پتھراؤ، فرنچائز کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات حملہ کیا۔ مشتعل افراد نے فرنچائز پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے بعد اسے آگ لگادی۔تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کیا اور 11 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔پولیس نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے قبل منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں غیر ملکیفوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل عوام نے دھاوا بول کر شیشے توڑ دیے تھے۔ہنگامہ آرائی پر پولیس کی نفری طلب کی گئی، پولیس کے مطابق مشتعل افراد مبینہ طور پر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حملہ ا وروں
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کیجانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانیوالی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے، جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔