آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی معدنی ترقی میں اشتراکی پالیسی پر اظہار اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر بھی ہیں۔ امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستانی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔ ایرک میئر نے پاکستان کے بتدریج بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فریقین کو عالمی تبدیلیوں پر موقف شیئر کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کی علاقائی سکیورٹی ضروریات پر بات چیت بھی کی گئی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اظہار اعتماد کیا اور موجودہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور پی ٹو پی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔