شام کے مسئلے پر باکو کی میزبانی میں ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے عسکری ماہرین نے شام کے کم از کم 3 ہوائی اڈوں کا معائنہ کیا تا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اڈوں کو نشانہ بنائے جانے سے قبل، دمشق پر قابض باغی گروہوں کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے کے تحت اپنی فوجیں تعینات کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے حکومتی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز جمہوری آذربائیجان میں تل ابیب اور انقرہ کے نمائندوں نے ایک فنی اجلاس منعقد کیا جس میں ناگہانی محاذ آرائی کو روکنے اور شام میں تصادم سے بچاؤ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں اور ممکنہ جنگ سے بچنے کے لئے ایک رابطہ قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز تھا۔ جس کے لئے ایک طریقہ کار بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ترک وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے بھی گزشتہ روز کے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے ایسا طریقہ کار بنانا ضروری ہے جو امریکہ و روس کے ساتھ ترکیہ کے موجودہ تصادم سے بچاؤ کے میکانزم سے ملتا جلتا ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی یہ نشست اس وقت عمل میں آئی جب اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام میں اپنی فضائی کارروائیوں کو شدید کر دیا۔ اسرائیل نے ان حملوں کو دمشق کی نئی حکومت کے لیے ایک انتباہ قرار دیا۔ اسی ضمن میں اسرائیل نے ترکیہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ شام کو اپنی پراکسی کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ ہفتے رویٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ترکیہ کے عسکری ماہرین نے شام کے کم از کم 3 ہوائی اڈوں کا معائنہ کیا تا کہ اسرائیل کی جانب سے ان اڈوں کو نشانہ بنائے جانے سے قبل، دمشق پر قابض باغی گروپوں کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے کے تحت اپنی فوجیں تعینات کر سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گزشتہ روز ترکیہ کے کے ساتھ
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہیدوں میں سے دو زخمی شامل ہیں جو گذشتہ روز دم توڑ گئے تھے۔وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,978 فلسطینی شہید اور 5,207 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسی طرح 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے 51,355 فلسطینی شہید اور 117,248 زخمی ہو گئے ہیں۔