پی ایس ایل کا میلا سجنے کو تیار، سیزن 10 کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔
سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔
سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔
مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات سخت ہیں جب کہ بلیو ایریا جانے والوں کیلئے ایچ ایٹ انڈرپاس کا استعمال ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سیکٹر آئی اور ایچ کیلئے آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ اختیارکرنےکا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ بری امام جانے والے نادرا چوک استعمال کرنے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی: سبزی بیچنے کیلئے گاڑی پر اسپیکر لگانے پر مقدمہ درج
فائل فوٹوراولپنڈی میں سبزی بیچنے کے لیے گاڑی پر اسپیکر لگانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ چونترہ کی پولیس نے سبزی فروش کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سبزی فروش شخص چونترہ کے گاؤں میں گاڑی پر سبزیاں فروخت کر رہا تھا، سبزیاں بیچنے کیلئے سبزی فروش شخص اسپیکر پر آوازیں لگارہا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سبزیاں بیچنے کیلئے اونچی آوازیں لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔