وفاقی وزیر داخلہ کی پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ تفصیل کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔محسن نقوی نے کہاکہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا، نئی مشینوں سے پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہوگا، ڈی جی پاسپورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ ، انتظامی اُمور، پائیدار ترقی کے لیے حکمتِ عملی، اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Post Views: 5