مائنزاینڈمنرلزبل ،جے یو آئی نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار)جے یو آئی کے مرکزی رہنماسینیٹرکامران مرتضیٰ نے مائنزاینڈمنرلزبل میں مبینہ طورپرصوبوں کے حقوق وفاق کو دینے کامعاملہ سینیٹ میں اٹھانے کے لئے ایک تحریک التواء جمع کرادی ہے اور آئندہ اجلاس میں ایوان میں اس اہم ایشوپربحث کرانے کا مطالبہ کردیاہے،جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں قواعدوضوابط نمبر کی شق 218 کے تحت ایک تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں کہاگیاہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت کی طرف سے مائنزاینڈمنرلزبل منظرعام پر لایاگیاہے اور صوبوں سے بھی یہ بل پاس کرایاجارہاہے،یہ قومی اہمیت کا اہم معاملہ ہے،اس بل کے تحت صوبوں کے حقوق کم کرکے وفاقی حکومت اور وزارتوں کو دیئے جائیں گے اور 18ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ صوبائی خودمختاری میں کھلم کھلامداخلت ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دلہن کو اپنے جہیز، تحائف پر مالکانہ حقوق حاصل ہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے ڈویژن بنچ نے قرار دیا ہے کہ دلہن کو دیا گیا جہیز اور تحائف غیرمشروط طور پر اس کے زیرقبضہ رہیں گے اور وہ اس کی وصولی کے لیے مقدمہ دائر کر سکتی ہے۔ اسے ان چیزوں پر بلاشرکت غیرے مالکانہ حقوق حاصل ہوں گے اور اس کے شوہر یا اس کے رشتہ دار اس پر اپنا دعوے نہیں کر سکتے۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے فیملی کیس کی سماعت کرتے ہوئے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے جہیز ایکٹ، 1976 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہکہ مقننہ نے شادی کے سلسلے میں دی گئی املاک کی تین اقسام کے درمیان فرق واضح کیا ہے، ان میں جہیز،دلہن کے تحائف اور دیگر تحفے شامل ہیں۔
جہیز دلہن کے والدین دلہن کو دیتے ہیں۔ دلہن کے تحائف دولہا یا اس کے والدین دلہن کو دیتے ہیں اور دیگر تحائف شادی کے سلسلے میں کسی بھی فریق (یعنی دولہا یا دلہن) یا ان کے رشتے داروں کو دیئے جاتے ہیں۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سیکشن 5 کے تحت تحائف اور سامان پر دلہن کے حق کو آئین کے آرٹیکل 237 اور 248 میں درج آئینی ضمانتوں سے مزید تقویت ملی ہے جو ازدواجی حیثیت سے قطع نظر جائیداد پر اس کے تصرف کے حق کو تسلیم کرتی ہے۔