وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
منسک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے۔
"دنیا نیوز" کے مطابق منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 2دن قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گے، لندن کے دورے میں نجی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کوئی سرکاری ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
صدر زرداری کوہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا
لندن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
کیا آپ میرے انٹیریئر ڈیزائنر بن سکتے ہیں؟ صارف کا سوال، جواب میں چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں ، پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں اور لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
یادرہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں اور صحت کی وجہ سے انہوں نے لندن میں اپنا قیام بڑھا لیا ہے ۔
مزید :