سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔

نواز شریف کا طیارہ برطانیہ پہنچا ہے، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ پہنچنے میں تقریباً 1 گھنٹہ لگے گا۔

ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آئے، دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

لندن پولیس کی بھاری نفری اس وقت ایون فیلڈ کے باہر موجود ہے، جو پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایون فیلڈ

پڑھیں:

مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔  

ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ اسپتال کی بجائے میو اسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کا معائنہ کرکے ادویات تجویز کیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ
  • مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں: نواز شریف
  • مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ،ہم ایک ہیں، نواز شریف
  • نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے
  • وزیر اعلیٰ مریم نوازطبعیت ناسازی کےباعث ہسپتال پہنچ گئیں ، کیا ہوا ؟ جانئے
  • مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو اسپتال پہنچ گئیں
  • مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں
  • پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے، نواز شریف
  • ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف
  • پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟