احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے
دنیا میں پہلی بار 2 روبوٹس ایک دوسرے کیساتھ باکسنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی
وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔