60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) 60 سے زائد عمرہ زائرین، جنھیں پرواز ایس وی 700 کے ذریعے گزشتہ روز کراچی پہنچنا تھا، سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جن ساٹھ عمرہ زائرین کو پہنچنا تھا انھیں جہاز چھوٹا ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔
متاثرہ عمرہ زائرین میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنھیں احتجاج کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو اب متبادل پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔
دوسری طرف سعودی عرب حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے، عمرہ ویزا ہولڈر مسافروں کے لیے سعودی حکومت کی تمام ایئر لائنز کو جاری نئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اب ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ ویزا ہولڈرز کو سعودی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی حکومت نے ایئر لائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے، سعودی ایوی ایشن نے ہدایت کی ہے کہ 15 شوال کے بعد عمرہ ویزا ہولڈر مسافروں کو بورڈنگ نہ دیں، خلاف ورزی پر مسافروں اور ایئر لائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
https://dailyausaf.
مزیدپڑھیں:ریحام خان نے مادری زبان میں سُر بکھیر دیے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: لیاری بغدادی میں منہدم عمارت کے ملبے سے3 ماہ کی بچی سمیت 8 افرادکوریسکیو کرلیا، 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی پانچ منزلہ مخدوش رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ علاوہ ازیں 3 ماہ کی بچی سمیت 8 زخمیوں کو بھی نکالا جاچکا ہے، ملبے تلے 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ سانحے سے متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ تباہ شدہ عمارت کے ساتھ والی بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئیں۔ 15 لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا جس میں 3 ماہ کی بچی اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ملبے تلے 20 کے قریب افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 50 فیصد ریسکیو کا کام مکمل کر لیا گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں کو منہدم عمارت کا ملبہ ہٹانے میں اندھیرے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو اہلکار جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈبل ون ڈبل ٹو کے کارکن لائیو لوکیٹر کے ذریعے مصروف عمل ہیں۔