سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔
9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔
سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر لیڈر یہاں موجود نہیں۔ جب تک ان کو 2 کروڑ نہ مل جائیں یہ بیڈ سے ہی نہیں اٹھتے۔ فواد چوہدری @fawadchaudhry pic.
— WE News (@WENewsPk) April 14, 2025
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کرنے والے کام نہیں کرتے، آج 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہے، کوئی پی ٹی آئی سینیئر لیڈر یہاں موجود نہیں۔ ’جب تک ان کو 2 کروڑ نہ مل جائیں یہ بیڈ سے ہی نہیں اٹھتے۔‘
پی ٹی آئی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے ایم این اے اور سینیٹرز ہیں، عہدے لے کر بیٹھے ہیں لیکن آج ورکرز کے کیس تھے، عمران خان کا کیس تھا تو کیوں نہیں آئے، پرابلم آیا تھا کوئی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید
عمران خان کا ایک بیان آیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید نہ کی جائے؟ اس سوال پر فقد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان خیال نہیں کہ عمران خان نے ایسا کچھ کہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار پر تو تنقید جاری رہے گی۔
فواد چوہدری کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد میں شامل امریکی کانگریس کے نمائندے پاکستانی کاکس کے ارکان ہیں اور ان کی ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں، انہوں نے نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر بات کی۔
مزید پڑھیں: ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
’کم از کم 2 سینیٹروں نے مجھے یہی بتایا کہ وہ ہر جگہ یہی بات کررہے ہیں کہ جب تک ملک میں قانون کی بالادستی اور عدلیہ آزاد نہ ہو وہاں سرمایہ کاری نہیں لائی جاسکتیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیبلشمنٹ امریکی وفد جمہوریت سپریم کورٹ سرمایہ کاری سلمان اکرم راجہ سیاسی کردار فواد چوہدری قانون کی حکمرانی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ امریکی وفد جمہوریت سپریم کورٹ سرمایہ کاری سلمان اکرم راجہ سیاسی کردار فواد چوہدری قانون کی حکمرانی وی نیوز سلمان اکرم راجہ فواد چوہدری پی ٹی ا ئی چوہدری کا تھا کہ نہیں ا
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں، ہم بانی کی بات کو فالو کرتے ہیں، اس کے علاوہ جو بات کرتا ہے اس سے ہمارا تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی کا ٹوئٹر وہی ہینڈل کر رہا ہے جن کو بانی نے خود اجازت دی ہوئی ہے، پی ٹی آئی ہینڈلرز ہم ہیں، ہم بانی کو جواب دہ ہیں، اب کوئی بندہ اپنا بیانیہ بناتا ہے، تو ان ہینڈلرز کے جواب دہ نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ کرنے دینے سے مسائل اور کنفیوژن بڑھتی ہے اور کچھ ایسے بیانات آجاتے ہیں جس کی بعد میں بانی پی ٹی آئی کو وضاحت کرنا پڑتی ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کئی بار کہا میں تو مذاکرات کے لئے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بنا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بات کی، مجھے کہا گیا کہ میرا کام نہیں ہے، جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈہ ہمارے نقصان کا سبب ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ سے پہلے سیاسی دباؤ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات درکار تھیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کی تھیں مگر روکا گیا، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پراپیگنڈہ پارٹی میں برقرار ہیں، پارٹی کے اندر بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں ان کو خبردار کر رہا ہوں آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کئے ہیں، 27 تاریخ کو کے پی کے میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوامی پیغام پہنچانا ضروری ہے، متحد ہو کر ملک و آئین کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے۔