یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک 117 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ویریئنٹ بیلسٹک میزائل صبح 10 بج کر 15 منٹ پر سومی میں پر داغے گئے جن کا نشانہ سٹیٹ یونیورسٹی اور اس کے کانگریس سینٹر تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی میزائل حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز میں سڑکوں پر خون سے لت پت لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں.
(جاری ہے)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ زخمی ہونے والی ایک بچی اسی سال پیدا ہوئی تھی اور طبی عملہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے روس کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مذاکرات سے بیلسٹک میزائل اور فضائی بمباری نہیں رکی. انہوں نے کہاکہ روس اسی طرح کا خوف چاہتا ہے اور وہ اس جنگ کو طول دے رہا ہے جارحانہ طاقت پر دباﺅ کے بغیر امن ناممکن ہے ادھرامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس حملے کو خوفناک قرار دیا ہے روس نے تاحال اس حملے پر تبصرہ نہیں کیا مگر اس کی فوجیں سرحد کے قریب بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہیں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب یوکرین کا سب سے بڑا عسکری اتحادی امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کر رہا ہے. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی سال سے جاری اس جنگ کو روس کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ختم کروانا چاہتے ہیں یوکرینی صدرزیلنسکی نے ٹرمپ کو یوکرین آنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خود روسی مداخلت کے بعد تباہی کے مناظر دیکھ سکیں تاہم مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حملہ یاد دہانی ہے کہ کیوں ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے خاتمے کے لیے اتنی کوششیں اور وقت لگا رہی ہے. یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے سومی شہر پر دہرا میزائل حملہ اس سال یوکرین کے شہریوں پر سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ہے فروری 2022 میں رو س یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک دونوں جانب مجموعی طور پر لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ یوکرین میں 70 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوکرین کے اس حملے
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔