’وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پیکج کااعلان کریں گے‘
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہبازشریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آج ایک پیکج کااعلان کریں گے تاکہ سمندرپارپاکستانیوں کی تجاویز پرمبنی حل کے ذریعے ان کے مسائل اورضروری خدشات دورکئے جاسکیں۔
یہ بات اوورسیزپاکستانیزفاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمررضا نے اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیزکنونشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔
سید قمررضا نے کہاکہ وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اوران کے تعاون کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بیرون ملک پاکستانیوں کے بڑے مسائل حل کرنے کے لئے چودہ نکاتی ایجنڈا پہلے ہی تیار کرلیاگیا ہے ۔ان مسائل پرکام کرنے کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکے زیرصدارت اعلی سطح کی کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعدبھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل اور سفارتی تعلقات کم کرنے سمیت دیگر اقدامات پرپاکستان نے بھرپورردعمل دینے کے لائحہ عمل کے لئے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاہے۔نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئی گئ پوسٹ میں کہاگہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدار ت کریں گے ،ادھروزیردفاع خواجہ محمدآصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں بھارتی اقدامات کا خاطرخواہ جواب دینے کافیصلہ کیاجائےگا۔قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں کابینہ کے ارکان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسزچیفس،دیگراعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے جب کہ سیکرٹری خارجہ ممتاززہرہ بلوچ کمیٹی کو بھارتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود ہ صورتحال پر بربفنگ دے گی۔اجلاس میں لائحہ عمل طے کیاجائے گاجب کہ حکومتی فیصلوں کا اعلان ایک اعلامیہ کے ذریعے کیاجائےگا،وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر اہم خطاب کریں گے ۔
Post Views: 1