کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگی پراسرار آگ 17 دن بعد خودبخود بجھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی کریگ میں 17 روز سے لگی پراسرار آگ خودبخود بجھ گئی ہے۔
کورنگی کریک کی ایک نجی ہاؤسنگ میں لگی آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آگ مذکورہ جگہیں پر پانی کے لیے 1200 فٹ گہری کھدائی کے دوران لگی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
کراچی کے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں گیس پاکٹ موجود تھا، اس طرح کے واقعات سوئی کے علاقے مین بھی ہوتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کہا کہ متاثرہ جگہ اب بظاہر گیس لیکج موجود نہیں ہے تاہم حتمی رائے ماہرین علاقے کا دورہ کرکے دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
korangi creek fire آتشزدگی کورنگی کریک آگ گیس لیک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آتشزدگی کورنگی کریک آگ گیس لیک
پڑھیں:
بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے، مودی حکومت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کی آواز دبانا اپنی پالیسی بنا لی ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے دھمکیاں، مقدمات اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ جمہوریت کی نفی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔